لیونل میسی کا میراڈونا کو خراج تحسین

معروف ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی نے اپنے ہم وطن عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیاگو ہماری یادوں میں ہمیشہ رہےگا۔

میسی نے انسٹاگرام ہم وطن لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ تمام ارجنٹائن اور فٹبال کے لیے آج ایک انتہائی افسوسناک دن ہے کیوںکہ میراڈونا ہمیں چھوڑ گیا ہے لیکن وہ نہیں گیا کیونکہ ڈیاگو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔‘
میسی کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ان کیساتھ لطف اندوز ہونے والے تمام عمدہ لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اور اس وقت ان کے اہل خانہ اور دوست احباب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہو
خیال رہے کہ گزشتہ شب دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا۔ اسٹار فٹبالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونےسے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے