بچیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ہمارے اسٹوڈنٹس بہت ہونہار ہیں CIB اسکول سسٹم میں ماحول بہت اچھا دیکھا ہے. سید سعادت حسین شاہ

سید سعادت حسین شاہ پی پی پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور سوشل سائنٹسٹ ہیں آپ ایک ذہین ۔ باصلاحیت ۔خوش گفتار ۔خوش لباس اور خوش مزاج انسان ہیں گزشتہ دنوں کراچی میںCIB  اسکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اتنی اچھی تقریب میں مجھے شرکت کا موقع ملا یا آ کر بے حد خوشی ہوئی بچوں نے جس خوبصورت اور عمدہ انداز میں ٹیبلوز پر اپنی پرفارمنس پیش کی اسے دیکھ کر میں تو حیران رہ گیا ہوں ماشاء اللہ اتنی اچھی پرفارمنس اتنی اچھی تربیت اتنا پوٹینشل ۔زبردست ٹیلنٹ میں تو کہوں گا بہت خوب بہت اعلیٰ۔تمام اساتذہ تمام منتظمین تمام بچے اور ان کے والدین مبارکباد کے حقدار ہیں یہ کمیونٹی کی بہت بڑی سروس ہے ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے ہمیں آپس میں اکٹھے ہوتے رہنا چاہیے بچیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ہمارے اسٹوڈنٹس بہت ہونہار ہیں یہاں ماحول بہت اچھا دیکھا ہے یہ کسی طرح بھی یورپ سے کم نہیں ہے وہ تمام والدین مبارکباد کے حقدار ہیں جو اپنے بچوں کی صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے اتنی محنت کر رہے ہیں انہیں اچھے انسٹیٹیوٹ میں داخلہ کراتے ہیں اعلی تعلیم دلاتے ہیں تاکہ وہ دنیا میں کہیں بھی جا کر مقابلہ کر سکیں میں نے دیکھا ہے آکسفورڈ ہو یا ہارورڈ یونیورسٹی میں چلے جائیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسٹوڈنٹس وہاں بھی مل جائیں گے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں میں تو اس بات کا حامی ہوں کہ بچوں کو چھوٹی عمر میں ہی ڈانٹنا نہیں چاہیے پیار محبت سے انہیں بڑا کرنا چاہیے انہیں ایسا ماحول ایسی تربیت دینی چاہیے کہ وہ خوشی خوشی اسکول جانے کے لیے اٹھے اور خوشی خوشی سکول سے واپس آئیں مجموعی طور پر ہمارے اساتذہ کا رویہ بہت اچھا ہے وہ بہت محنت کرتے ہیں بچوں کو سکھاتے ہیں اپنا وقت دیتے ہیں آج کی تقریب دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں اور میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتا ہوں اور اسکول کی لائبریری کے لیے دس ہزار روپے کا عطیہ بھی دینا چاہتا ہوں جس کا یہ اعلان کرتا ہوں تاکہ آپ کتابیں خریدیں بچوں کو پڑھائی کرائیں ۔تقریب سے پیٹرن انچیف سی ای بی اسکول سسٹم علیم چوہدری۔پرنسپل اسکول طارق خان۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے نمائندہ سینئر صحافی وحید جنگ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سی آئی بی اسکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کو ایک بہترین پروگرام قرار دیتے ہوئے  مختلف ملی نغموں اور پیش کیے جانے والے بچوں کے ٹیبلو کو بے حد سراہا ،شاباش دی۔ جنہیں والدین اور حاضرین نے بے حد سراہا  تالیاں بجا کر داد دی تقریب کے مہمان خصوصی سید سعادت حسین شاہ تھے جب کہ تقریب میں پیٹرن انچیف سی آئی بی اسکول علیم چوہدری ۔پرنسپل طارق خان ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے نمائندے اور سینئر صحافی وحید جنگ سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔اساتذہ نے انتہائی محنت اور خوبصورتی کے ساتھ ٹیبلو تیار کیے تھے جس میں بچوں کو اچھی تربیت دی گئی تھی بچوں کی بہترین پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیئے ۔ تقریب کے آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

[supsystic-gallery id=57]

اپنا تبصرہ بھیجیں