خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، CEO کے الیکٹرک مونس علوی کو نوٹس

صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ اگر مونس علوی وقت مقررہ تک جواب نہ دے سکے تو قانون کے مطابق فیصلہ سنا دیا جائیگا۔سی پی او ایچ آر کے الیکٹرک رضوان دالیہ ، چیف سیکورٹی آفیسر کے الیکٹرک کرنل ریٹائرڈ وحید اصغر اور ممبر بورڈ آف ایچ آر کمیٹی خالد رفیع کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔الزام عائد کرنے والی درخواست گزار مہرین عزیز خان ہیں جو کے الیکٹرک کی سابق میڈیا کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مونس علوی نے درخواست گزار کو متعدد بار اکیلے چائے پر لے جانے کی کوشش کی اور عورت مارچ کا مذاق اُڑاتے ہوئے مجھے فحش قسم کی ویڈیوز کے حوالے دیئے۔علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک مونس علوی سے مؤقف لینے کیلئے رابطے کئے گئے اور انہیں متعدد کالز اور میسجز کئے گئے تاہم انہوں نے کوئی مؤقف

نہیں دیا
—————–https://jang.com.pk/news/849603?_ga=2.212051988.1866372188.1606370706-640245649.1606370706——–