علیٰ تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں ۔ گورنرسندھ

 نوجوانو ں کوملک وقوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ان سے ملک و قوم کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ PAF-KIET کے کانووکیشن سے خطاب 

کراچی –  گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بڑے خواب دیکھیں گے تو ملک و قوم کے لئے بڑا کام کرسکےں گے،ارادے اور نیت نیک رکھیں، ملک کے وقار کو ہر چیز پر مقدم رکھنا آپ کا اولین فریضہ ہے،زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مسلسل محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے PAF-KIET کی 16 ویںتقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات قوم کا روشن مستقبل ہیں ، تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانو ں کو ہی ملک وقوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے نوجوانوں سے ملک و قوم کو بڑی توقعات وابستہ ہیں نوجوانوں کو اپنے ذہن میں یہ بات رکھنی چاہئے کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہی ملک و قوم کا نام روشن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ معاشی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہے ، ترقی یافتہ قوموں کی تقدیر اعلیٰ تعلیم کے باعث ہی بدلی ۔ انہوں نے کہا کہ آج تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین خراج تحسین کے مستحق ہیںاب نوجوانوں کو عملی زندگی میں قدم رکھنا ہے لیکن ہر ایک طالب علم کو اپنے اور اپنے وطن کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھرپور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہونا پڑے گا اس ہی میں ان کی کامیابی مضمر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں