سردار عبدالرحیم کی صدارت میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کی صدارت میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ، شہناز جمیل ، اغا موسی ، اویس رانا ، سیکریٹری فرحان عالم رضا خان چوہدری تنویر تابش حسین آرائیں ذکریا حسین اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف شعبہ جات کی کمیٹیاں قائم کی گئی ، جبکہ اجلاس میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور سرگرمیوں پر بھی تفصیلی غور فکر کیا گیا ، اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ خواتین کی نمائندگی کے بغیر کوئی سیاسی پارٹی مکمل نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکنان اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مھم کو مزید بھتر کرنا ہوگا ، اور اپنے ہمدردوں پارٹی کارکنوں اور علاقہ مکینوں کے ناموں کا اندراج ووٹر لسٹوں میں کرایا جائے جبکہ قومی شناختی کارڈ بنوانے کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کے کراچی کے وسائل لوٹنے والوں سے عوام بیزار ہوچکی ہے، اور عوام محب وطن ، بے لوث ، بے داغ سیاسی قیادت کی تلاش میں ہے ، اور فنکشنل لیگ ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا ماضی بیداغ ہے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ، لہذا فنکشنل لیگ کے ہر ایک کارکن پر یہ ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ وہ پیر صاحب پاگارا کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔