بلاول بھٹو زرداری کی علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت


پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت

علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے: بلاول بھٹو زرداری

دھاندھلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی: بلاول بھٹو زرداری

پرامن سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج عوام کا حق ہے، انہیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے: بلاول بھٹو زرداری

علی موسیٰ گیلانی کو فوراً رہا کیا جائے: بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ
—————
ملتان میں گرفتاریاں/چودھری منظور احمد کا ردعمل

علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔چودھری منظور احمد

ملتان میں حکومت فاشسٹ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔چودھری منظور احمد

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ ہر صورت  ہوگا۔چودھری منظور احمد

پولیس نے ملتان ڈویژن کے جیالوں کی لسٹیں بنا کر کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔چودھری منظور احمد

علی موسیٰ گیلانی اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔چودھری منظور احمد