پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈومیسٹک ہاکی جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ڈومیسٹک ہاکی جاری رہے گی اور اس دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا۔

آصف باجوہ نے کہا کہ نیشنل چیمپئین شپ کے دوران کوویڈ 19 سے متعلق کوئی شکایت نہیں آئی، 28 نومبر سے انڈر 16 ہاکی چیمپئین شپ پشاور میں شروع ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کپ، نیول چیف کپ اور ویمن چیمپئین شپ ہوگی۔

اس کے علاوہ پاکستان سینئر اور جونئیر ہاکی ٹیموں کے کیمپس لگائے جا رہے ہیں، پاکستان سینئر اور جونئیر ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ سینئر ٹیم مارچ میں ایشین ہاکی چیمپئین شپ میں حصہ لے گی اور جولائی میں جونئیر ایشیا کپ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُمید ہے کورونا وائرس کی صورت حال قابو میں رہے گی