بشری انصاری بے انتہا خوش کیوں؟

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی شوٹنگز دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اظہارِ مسرت کیا ہے
بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ 9 ماہ بعد
ڈرامہ سیریل ’مہلت‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ آج کل بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دے رہی ہیں، پرانی یادیں بھی شیئر کررہی ہیں اور نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی پوسٹ کررہی ہیں
اس سے قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے موجودہ اور ماضی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ نہیں بدلا اب دنیا بدل گئی ہے
سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے وقت میں فنکار نظم و ضبط اور وقت کے پابند تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں
بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں