فراہمی ونکاسی آب کی 700 شکایات کا ازالہ کردیا، واٹر بورڈ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کی سربراہی اور موجودہ مینجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی خصوصی نگرانی میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی شاندار نظر آتی ہے

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا ہے جبکہ دیگر کے خاتمے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرصدارت منعقدہ ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں واٹربورڈ کے چیف انجینئرز نے اپنے شعبہ جات سے متعلق تفصیل رپورٹ پیش کی،ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ اخبارات،ٹی وی چینلز،سوشل میڈیا سمیت واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرزپر شہریوں کی جانب سے موصولہ اور منتخب نمائندگان کی جانب سے اجاگرکی گئیں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 936میں سے781شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ کے کوئیک رسپانس پروگرام کے تحت دیگر پر کام جاری ہے،اجلاس کے دوران واٹربورڈ کے انجینئرز وافسران نے بتایا اُن علاقوں کی تفصیلات سےآگاہ کیا ،جہاں پر کام کیا گیا ہے۔