ڈان میڈیا گروپ کے خلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور ڈان ورکرز یونین کا ڈان لاہور آفس کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

مظاہرے کی قیادت پی یو جے
کے صدر قمرالزمان بھٹی اور ڈان ورکرز یونین کے صدر اصغر خان نے کی

مظاہرین کا جبری برطرفی روکنے۔تنخواہ سےکٹوتی کا اقدام وآپس لینے اور آٹھویں ویج ایوراڈ کے فوری نفاذ کا مطالبہ

لاہور( پ ر ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور ڈان ورکرز یونین لاہور نے ڈان میڈیا گروپ میں ملازمین کی جبری بر طرفی۔ تنخواہ میں کٹوتی اورآٹھویں ویج ایورڈ کا نفاذ نہ ہونے کے خلاف ڈان آفس لاہور کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے تمام ملازمین بحال ہونے اور ویج ایورڈ کے نفاذ تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا اور اعلان کیا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو لاہور سمیت پورے ملک کے صحافی اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا دیں گے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔ڈان ورکرز یونین کے صدر اصغر خان اور جنرل سیکرٹری منصور ملک نے کی مظاہرے میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر راجہ جہانگیراشرف۔ لاہور پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ۔ ایمرا پروفیشنل گروپ کے رہنما عابد خان ۔حقوق خلق موومنٹ کے ڈاکٹر عمار علی جان۔ریڈ فرنٹ کے مقصود احمد۔ پروگریسوسٹوڈنٹس موومنٹ اور نوائے وقت ورکرز یونین کے نوید بٹ سمیت سول سوسائٹی اور دیگر تنظمیوں کے قائدین اور ورکرز شریک ہوئے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے ہر مشکل دور میں آزادی صحافت اور ازادی اظہار کے ایشوز پر ڈان نیوز میڈیا گروپ کا ہراول دستے کے طور پر ساتھ دیا یے۔جب کبھی ڈان اور آزادی صحافت کے اداروں پر کوئی حملہ ہوتا تھا تو یہی میڈیا ورکرز یہ حملے اپنے سینے پر برداشت کرتے ییں مگر افسوس کی بات ہے کہ آج یہی میڈیا مالک اور ڈان میڈیا گروپ اپنی اسی ڈھال کا گلا کاٹنے پرتولا ہوا ہے ۔معاشی قتل عام کی اس صورت حال کو میڈیا ورکرز اور پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس برداشت نہیں کرسکتی۔ پی یو جے کی قیادت نے ڈان میڈیا کے مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری پر ملازمین کی جبری طرفی اور تنخواہ سے کٹوتی کا سلسلہ روکے۔ تمام ملازمین کو بحال کیا جائے ۔کٹوتی کا اقدام وآپس لیا جائے اور آٹھواں ویج ایوارڈ نافذ کیا جائے۔ احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی اور دفتر کے مین گیٹ کے باہر دھرنا بھی دیا۔

خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری پی یو جے