پی ایف یو جے PFUJ کی پہلی ترجیح صحافیوں کا اتحاد ہے

پی ایف یو جے PFUJ کا اہم اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اس موقع پر صحافی برادری کے مرکزی رہنماؤں سینئر صحافیوں اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے خطاب کیا ملک بھر سے آئے ہوئے صحافی رہنماؤں عہدے داروں کا خیر مقدم کیا گیا مقررین نے اس صحافی اتحاد پر زور دیا اور اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب  Murtaza Wahabنے صحافی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے حکومت سندھ کے اقدامات کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور صحافی برادری کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سے اپنا بھرپور کردار مثبت انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

[supsystic-gallery id=56]

اپنا تبصرہ بھیجیں