نیمل کو اپنی زندگی میں پاکر ہر لمحہ اللّہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، حمزہ علی عباسی

شوبز انڈسڑی سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ وہ نیمل خاور کو اپنی زندگی میں پاکر ہر دن لمحہ اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ رہنے والے حمزہ علی عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورتی فیملی سیلفی شیئر کی ہے جس میں اُن کی پوری فیملی سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہے
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حمزہ علی عباسی نے گود میں اپنے بیٹے مصطفیٰ کو اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ نیمل خاور سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’دورانِ سفر فیملی سیلفی لینا کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ یہ ضروری ہے۔‘

اداکار نے نیمل سے اظہارمحبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس دنیا میں نیمل کی صورت میں مجھے سب سے بڑا تحفہ دینے کے لیے میں ہر روز اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں
اُنہوں نے کہا کہ ’میں نیمل سے بہت محبت کرتا ہوں اور میرے لیے یہ اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے اپنی تمام زندگی نیمل کے ساتھ گُزارنی ہے۔‘

حمزہ علی عباسی نے یہ بھی کہا کہ ’ایک بہترین اہلیہ اور حیرن انگیز ماں ہونے کے لیے آپ کا بہت شکریہ
آخر میں اُنہوں نے نیمل کو اُن کی سالگرہ کے 6 دن بعد مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے شوہر اور آپ کے بیٹے کے ابّو کی طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔‘

دوسری جانب نیمل خاور نے شوہر کی محبت بھری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دنیا کے بہترین شوہر اور بہترین والد ہونے کے لیے آپ کا بھی بہت شکریہ
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں سال 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔