پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی، ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ جہاں پر 14 روز کا قرنطنیہ ہوگا۔

قومی اسکوڈ میں 34 کھلاڑی اور 20 آفیشلز بھی شامل ہیں جبکہ فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

بابر اعظم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا