حمزہ عباسی بمقابلہ اعظم سواتی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پر پی ٹی آئی کے حامی حیران پریشان

وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پر پی ٹی آئی کے حامی بھی حیران اور پریشان ہیں۔ مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے اعظم سواتی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور انھیں اہم ذمہ داریاں سونپنے کے اقدام کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے۔ حمزہ علی عباسی شروع سے ہی عمران خان کے فین ہیں اور پی ٹی آئی  PTIکی حکومت کے زبردست حامی ہیں انہوں نے وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پر حفیظ شیخ  Hafeez Sheikhکے نام پر تو اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انھیں اچھی چوائس قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اعظم سواتی کے نام کے آگے سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور ان اہم ذمہ داریاں سونپیں جانے پر اپنی سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار Usman Buzdar سے بھی کافی مایوس نظر آتے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان Imran Khanسے کہا ہے کہ ایک نظر کرم بزدار صاحب پر بھی ڈالی جائے۔
حمزہ علی عباسیHamza Ali Abbasi پرامید ہیں کہ عمران خان کی حکومت ہی ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائے گی انہوں نے کہا ہے عمران خان کی حکومت ملکی انتظامیہ کی اسکروٹنی کر رہی ہے صرف اہل لوگوں کو رکھا جا رہا ہے عمران خان ملک کو چلا نہیں رہے بلکہ ریپیر کر رہے ہیں اس لئے پاکستانی عوام تھوڑا حوصلہ رکھیں وقت بتائے گا کہ ان فیصلوں کا کیا نتیجہ نکلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں