نگروٹا حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کی طلبی

بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعہ کی طرز پر ایک اورفالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ نے طلب کرلیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس مذموم کوشش پر شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے بھارتی وزیر اعظم اور وزارت خارجہ کے بیانات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر انکی شدید مذمت کی گئی، نگروٹا حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام بھارتی شرارت کے سوا کچھ نہیں،الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کشمیر اور پاکستان میں اپنی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،

دنیا اندرون بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر الزام تراشی سے واقف ہے، اب کسی فالس فلیگ آپریشن یا منصوبہ کے تحت حادثہ میں پاکستان کو ملوث کرنا لاحاصل ہوگا، امید ہے بھارت اب 2019 والی غلطی نہیں دہرائے گا

—————-https://jang.com.pk/news/847882?_ga=2.249687299.488772540.1606028726-225798525.1606028726————–