میرے نانا پیر سید شاہ مردان شاہ پاکستانی سیاست کے شہنشاہ تھے

(پریس ریلیز)
میرے نانا پیر سید شاہ مردان شاہ پاکستانی سیاست کے شہنشاہ تھے ان کی پیشنگوئیاں ہمیشہ درست ثابت ہوئی وہ محب اسلام و محب الوطن لیڈر کے ساتھ ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹر بھی تھے پاکستان پر جب کبھی مشکل وقت آیا وہ خود بارڈپر حر فورس کی قیادت کرتے ہوۓ ملکی سرحدوں کی حفاظت پر معمور رہے وہ پاک سر زمین کے سچے سپوت ، ھیرو اور فیڈریشن کی علامت تھے وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہیں گے (پیریاسر)
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر کا اپنے نانا حروں کے روحانی پیشواہ پیر سید شاہ مردان شاہ( پیر پگارہ VII ) کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام جاری پیر یاسر کا کہنا تھا کہ میرے نانا پیر سید شاہ مردان شاہ (پیر پگارہ VII ) حروں کے روحانی پیشواہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاست کے پیشواہ و شہنشاہ بھی تھے ان کی پیشنگوئیاں ہمیشہ وقت نے درست ثابت کی وہ محب اسلام و محب الوطن قائد اور فرسٹ کلاس کرکٹر بھی تھے انھوں نے 65 اور 71 کی جنگ میں اپنی حر مجاہدین کے ہمراہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی اور پاکستان کے سچے سپوت ہونے کا ثبوت دیا انہون نے 1954 میں انگلینڈ سے واپسی آکر اپنی آبائی زمینوں پر گھاس کی پچ بنا کر پاکستانی کرکٹرز کو پریکٹس کروائی اور سندہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی بنیاد بھی رکھی انھوں نے ہمیشہ دین اسلام کا درس دیا یہ ہی وجہ ہے آج ملک بھر میں ان کی 92 ویں سالگرہ نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہوۓ نہ صرف کیک کاٹے جا رہے ہیں بلکہ ان کی مغفرت اور بخشش کے لیے قرآن خوانیاں کرکے دعائیں مانگی جارہی ہیں
جاری کردہ : : : اقبال جٹ
پریس سیکریٹری(پیریاسر)