بلوچستان کے ماہی گیروں اور شعبہ ماہی گیری کی بہتری کےلیے حکومت بلوچستان اہم ترین اقدامات کررہی ہے


ماہی گیروں کا عالمی دن آج ہم سب اپنے ماہی گیروں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے مناتے ہیں بلوچستان کے ماہی گیروں اور شعبہ ماہی گیری کی بہتری کےلیے حکومت بلوچستان اہم ترین اقدامات کررہی ہے ساحلی علاقوں کی ترقی کےلیے بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک بلین روپے مختص کیےگئے ہیں گزشتہ روز ماہی گیروں کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے حب میں منقعد کیےگئے پروگرام سے بلوچستان کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالروف رند چیرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی سردار کامران لاسی جاپانی قونصلیٹ توشی کازو وائس چیرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی محمد اشرف اقبال ؤدیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کےلیے بلوچستان میں کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے سردار کامران لآسی کو بلوچستان کوسٹل سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کےلیے صؤبے کی سطح پر ایک پلیٹ فارم کی تشکیل کےلیے کام کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے ڈیڈھ سال کے عرصے کی کاوشوں کےبعد بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے نام سے بلوچستان کے ماہی گیروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جس نے بلوچستان کے ماہی گیروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کےلیے صوبائی اور وفاقی سطح پر بہترین کردارادا کیا مقررین نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ماہی گیروں کے ذریعہ معاش میں بہتری لانے کے گرین بوٹس کا پروگرام تشکیل دیا ہے اس کے علاوہ کوسٹل ایریا میں زرعی انقلاب لانے کےلیے مینگروز کی پلاٹیشن کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے جس کےلیے حکومت بلوچستان نے ایک بلین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں مقررین نےکہا کہ بلوچستان کوسٹل پر مختلف مقامات پر ٹورازم سینٹر قائم کیےجائیں گے حکومت بلوچستان کی جانب سے آٹھہ مقامات پر ٹورازم سینٹر قائم کرنے کاپروگرام ہے جن میں سے دو پر کام جاری ہے. اس موقع پر سیکریٹری فشریز شاہد سلیم سمیت علاقہ معززین اور ماہیگیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تقریب میں ماہیگیری کے شعبے میں قربانیاں دینے والے ماہیگیروں کو اعزازی شلیڈ سمیت مہمانوں کو اجرکیں پہنائی گئی.