کراچی : خاتون پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خاتون پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کرلیئے۔ ایس پی جمشید کوارٹر فاروق بجارانی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تیزاب گردی میں ملوث ہیں۔ملزم دانش اور رفیق سگے باپ بیٹا ہیں۔ گزشتہ روز ملزمان نے خاتون جب گھر سے باہر نکلی تو تیزاب پھینکا اور فرار ہوئے، تیزاب سے خاتون کے چہرے کا بائیں جانب کا حصہ جھلس گیا،واقعہ کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں