یو اے ای اور دوسرے خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کے لئے مشکلات

کویت: (طارق اقبال نمائندہ جیوے پاکستان ) ایک اہم خبر آپ کو دیتے ہیں کہ آج جمعۃ المبارک کو متحدہ عرب امارات اور اور دیگر خلیجی ممالک نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے جو کویت بذریعہ دبی سے آنا چاہتے تھے ان کے لیے ویزہ بند کر دیا ہے ۔اور ساتھ ہی ساتھ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ھنر مندوں کو کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر نکالا جا رھا ھے اوریہاں پر بھارتی لوگوں کو گلے لگایا جا رھا ھے ، وقار علی خان چئیرمن میڈیا اؤرسیز کونسل ۔۔ پاکستان میں یہ خبر انتہائی افسوس اور دکھ سے پڑھی جائے گی کہ دوبئی ، سعودی عرب ، بحرین میں پاکستانیوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے نکلا جا رھا ھے ، پوری دنیا میں کورونا وائرس کی شرح فیصد پاکستان میں سب سے کم ھے اور ھندوستان میں کئی گنا زیادہ ھونے کے باوجود ان کو تحفظ فراہم کیا جا رھا ھے اور پاکستانی ھنر مندوں کی جگہ انہیں رکھا جا رھا ھے یہ کتنی ستم ظریفی ھے کہ سمندرپار پاکستانیوں کے زرمبادلہ کی وجہ سے پاکستان کے ذخائر میں اضافہ ھوتا ھے اور آج ان کا وطن سے دور کوئی پرسان حال نہیں ھے ، وقار علی خان نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی توجہ اس طرف دلاتے ھوئے کہا ھے کہ وہ پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں اور پاکستان میں کورونا کا ناحق جو رونا رویا جا رھا اس کی حقیقی تصویر دکھائیں اور انڈیا کے مکروہ پروپیگنڈہ کا جواب دیں ، اس سلسلے میں امریکہ میں موجود بزنس مین اور سی ای او پی ٹی وی جناب وقار علی خان نے بڑے دکھ اور کرب کے عالم میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے ھوئے سمندر پار پاکستانیوں کی حالت زار کی ترجمانی کی ھے اور پاکستان کے لیئے سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے والوں کو آزمائش میں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، وقار علی خان نے بڑی جرات مندانہ انداز میں حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے پرزور اپیل کی ھے کہ وہ پاکستان سرمایہ کاروں کی مشکلات کو حل کریں ان کے ویزے لگوائیں اور ان کی ملازمتوں کی متحدہ عرب امارات کی حکومتوں سے ضمانت لیں تاکہ وہ وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے اطمینان افروز ماحول میں آسودگی سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔