بلاول بھٹو زرداری کا فیض احمد فیض کی برسی پر پیغام


پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فیض احمد فیض کی برسی پر پیغام

فیض احمد فیض جمہور دوست سوچ کا نام اور آمریت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے: بلاول بھٹو زرداری

آمر اور ان کی کٹھ پتلیاں آج بھی فیض کے نظریئے و فکر کا نام لینے سے خائف ہیں: بلاول بھٹو زرداری

فیض صاحب زندگی بھر استحصال کی ہر شکل کے خلاف لڑتے رہے: بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے محنت کشوں کے حقوق اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیئے جدوجہد کی: بلاول بھٹو زرداری

اُسی جدوجہد کی پاداش میں ان پر غداری کے الزامات لگائے گئے، پابند سلاسل رہے اور جلاوطن ہوئے: بلاول بھٹو زرداری

کیا فیض احمد فیض کو غدار قرار دینے والی سوچ آج شرمندہ ہے، یا نہیں؟ بلاول بھٹو زرداری

فیض صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ اُن کے مشن سے خود کو منسلک کرنا ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی گذشتہ پانچ دہائیوں سے ملک میں جمہور کے حقوق اور حقیقی مساوات کے لیئے سرگرم عمل ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کا مشن فیض احمد فیض کے خواب اور فکر کا آئینہ دار ہے: بلاول بھٹو زرداری