گھوم پھر کر مشرف دور کے چہروں کو لایا جارہا ہے، اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنا حیرت کا باعث ہے. بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوم پھر کر مشرف دور کے چہروں کو لایا جارہا ہے۔ فواد چوہدری کی زبان اب کس طرف انگارے برسائے گی۔ اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنا حیرت کا باعث ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں اعجاز شاہ کو زندگی کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔ اعجاز شاہ کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ کپتان صاحب ملکی سلامتی کی فکر کریں ، یہ وکٹیں پہلے ہی آؤٹ تھیں۔ آمروں کی کاسہ لیسی کرنے والے وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے پاس سیاسی شعور کا فقدان ہے۔ معاشی سوجھ بوجھ کیلئے پختہ سیاسی وژن کی ضرورت ہوتی ہے جو اتفاق سے تحریک انصاف کے پاس نہیں ہے۔ پارٹیاں بدلنے والے عمران خان کی آنکھ کا تارا ہیں۔ معیشت سنبھالنا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں۔ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔یہ مکمل طور پر سیاسی شعور سے ناواقف ہیں۔