پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سعودی عرب کے وفد کی چیئرمین چوہدری اظہر وڑائچ کی سربراہی میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید سے ملاقات

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سعودی عرب کے وفد کی چیئرمین چوہدری اظہر وڑائچ کی سربراہی میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید سے ملاقات، ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے لئے تجاویز پیش کی گئیں قونصل جنرل خالد مجید کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ انشااللہ ہم سب مل کر دیار غیر میں رہتے ہوئے اور یہاں کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ان کا مذید کہنا تھا کہ پی او سی گلوبل ایک اچھا اقدام ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سب لوگ دیار غیر میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور اور اس مقصد کے لیےجدہ قونصلیٹ ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔ ملاقات میں چیئرمین پی او سی گلوبل چوہدری اظہر وڑائچ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا کہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانا، اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مخصوص نشستیں، اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان سے متعلق مسائل جیسے جائیداد کا تناظہ اور قبضہ جیسے مسائل میں رہنمائی کرنا، نئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مقامی قوانین کے متعلق اگاہی دینا شامل ہے۔ صدر پی او سی گلوبل الریاض امتیاز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پروفائل کو بڑھانے اور ان کے جائز حقوق کی مؤثر طریقے سے حفاظت کے لئے کوشش کی جائے۔ ملاقات میں چوہدری طاہر فاروق، زائد بن سرور، میاں محی الدین، سائرہ شمس اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر پر قونصل جنرل کو پی او سی گلوبل کی پروفائل بھی پیش کی گئی۔