عاصم کی کنگز کی جیت پر جشن مناتے ویڈیو وائرل

گزشتہ شب ہونے والے پاکستان سپر لیگ فائنل میں کراچی کنگز کی فتح کا جشن مناتے ہوئے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے
پاکستان سپر لیگ 5 کا پلے آف، فائنل کل کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شائقین کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا، اس میچ کو لے کر جہاں کھلاڑی پر جوش تھے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہے تھے اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے
پاکستانی نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز میچ کے دوران کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے تھے۔

کراچی کنگز نے جیسے ہی لاہور قلندرز سے میچ چھین کر پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار جیت اپنے نام کی عاصم اظہر نے خوشی میں خوب جشن منایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جیتنے کے مناظر کا انتظار کر رہے ہیں، جیسے ہی کراچی کنگز نے آخری بال کھیلی عاصم اظہر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بھنگڑے ڈالنا اور شور مچانا شروع کر دیا۔

عاصم اظہر کی سیلفی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے دوستوں سے کمرہ بھرا ہوا ہے اور سب ہی جیت کے جشن میں اچھل کود کر رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں ۔

عاصم نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ میں کیپشن میں لکھا کہ ’کراچی کنگز چیمپیئن، یہ ہے کراچی، جیتنے کے مناظر،‘ عاصم کی جانب سے کیپشن میں دل کے ایموجیز بھی بنائے گئے