پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام ن لیگ سکھر ڈویژن کےنو منتخب عہیداران کے اعزاز میں پنوعاقل میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی

سکھر( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام ن لیگ سکھر ڈویژن کےنو منتخب عہیداران کے اعزاز میں پنوعاقل میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں پی ایم ایل ن سکھر ڈویڑن کے صدر امداد علی بلو، جنرل سیکریٹری علی اصغر ملہن، منارٹی ونگ سندہ کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر وشن داس،پی ایم ایل (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان، آغا عارف درانی، احمد حسين بھٹی، شیر محمد الرو، گل حسن کھوسو، عبدالفتاح ابڑو، مکیش کمار، نانک رام، ھری لال، شنکر لال و دیگر عہدے داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں ضلعی عہدے داروں کی جانب سے ڈویژن کے نومنتخب عہدے داروں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور مبارکباد پیش کی گئی تقریب سے تمام مقررین نے ن لیگ کے ققائد میاں محمد نواز شریف، سالار سندہ ن لیگ کے صوبائی رہنما سید شاہ محمد شاہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائدین نے ہمیشہ ملک کی سلامتی،خوشحالی،تعمیر و ترقی سمیت ملک کی غریب عوام کے حقوق کیلئے کام کیا ہے آج نااہل پی ٹی آئی حکومت کی ناقص عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے تو دوسری جانب ملک کو کئی سنگین بحرانوں کا سامنا ہے پاکستان کی مظلوم عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی گئی ہے ،عوام صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گذار رہے ہیں لیکن یوٹرن خان حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف عمل ہے جو انتہائی شرمناک عمل ہے پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کو دیکھ کر پی ٹی آئی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے سیاسی کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے تاکہ کارکنان جلسوں میں شریک نہ ہوسکے ہم پی ٹی آئی حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ن لیگ کے کارکنان کیلئے جیل اور قید نئی بات نہیں ہے ن لیگ کے کارکنان اپنے قائدین کےعوامی فکر و فلسفے، نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر پاکستانی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ن لیگ دوبارہ اقتدار حاصل کریگی اور عوام کو انکے بنیادی حقوق انکی دہلیز پر فراہم کریگی ۔