بختاور بھٹو نے اپنے ہونے والے سسرال سے متعلق خود ہی بتا دیا بدقسمتی سے تقریب کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے سے قبل ہی لیک ہو گئے

محمود چوہدری کا کسی امریکی خاندان سے تعلق نہیں،امید ہے اس بیان کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔بختاور بھٹو کا ٹویٹ
پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔پی پی ہی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ منگنی کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر کئی متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں جس کیو جہ سے یہ بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں کہا کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 جنوری کو محمود چوہدری سے ہو گی۔کہا گیا کہ محمو چوہدری لاہور کے پرانے قصبے سے تعلق رکھنے والے محمد یونس اور بیگم ثریا محمود کے صاحبزادے ہیں۔محمد یونس نے 1973 میں متحدہ عرب امارات ہجرت کی اور کڑی محنت سے کنسٹرکسن اور ٹرانسپورٹ بزنس کھڑا کیا۔محمود چوہدری پانچ بہن بھائیوں میں سے سے چھوٹے ہیں اور 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ محمود نے پرائمری تعلیم ابوظہبی جب کہ سیکنڈری تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔محمود چوہدری نے قانون کی مزید تعلیم یونیورسٹی آف ڈرھم انگلینڈ سے حاصل کی۔محمود چوہدری خاندان کے رہائش پریز ملک متحدہ عرب امارات میں کنسٹرکشن ، فنانس کا بزنس سنبھالے ہوئے ہیں۔جب کہ بختاور بھٹو زرداری نے بھی اس بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے اظہار پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔


ساتھ لکھا کہ بدقسمتی سے تقریب کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے سے قبل ہی لیک ہو گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ محمود چوہدری کا کسی امریکی خاندان سے تعلق نہیں ہے جیسا کہ میڈیا پر بتایا جا رہا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس بیان کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کارڈ دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا
———–https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-11-17/news-2653337.html———-