معذور شخص نے دوسرے کو بچانے کیلئے جان داؤ پر لگادی

یو جرسی کے معذور لائف گارڈ نے پانی میں ڈوبتے شخص کو بچاکر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے انتھونی کیپانو لائف گارڈ کے فرائض سر انجام دیتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد قریبی پارک میں ورزش کررہا تھا کہ اچانک میں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ ساحل کی جانب بھاگ رہے ہیں، ماجرا جاننے کے لئے میں بھی نیوارک بے ساحل پر پہنچا تو دیکھا کہ ایک کار سوار ساحل سے پچاس فٹ دور پانی میں ڈوب رہا ہے اور مدد کے لئے چلارہا ہے۔

اسی دوران مجمع سے کسی نے آواز لگائی کہ یہاں کوئی تیرنا جانتا ہے؟ یہ سن کر فوری طور پر میں آگے بڑھا اور پانی میں کود گیا ۔

انتھونی کیپانو نے بتایا کہ اس شخص کی مدد کے دوران میری مصنوعی ٹانگ بھی پانی کی نظر ہوئی، مگر مجھے اس کی کوئی پروا نہیں، معذور لائف گارڈ کے اس طرز عمل پر اسے نیوجرسی میں ہیرو کا درجہ حاصل ہوگیا ہے