شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اسکول میں گریجویشن کی پہلی تقریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے فلاحی ادارے ’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ کے اسکول کا پہلا بیچ گریجویٹ ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے فلاحی ادارے کے اسکول کی پہلی گریجویشن تقریب کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلباء کے ہاتھوں میں اُن کی سند موجود ہے
ٹوئٹر پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ ایک فخر کا دن ہے کہ میں اپنے اسکول کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب کی خوشیاں بڑے ہی جوش و خروش سے آپ سب کے ساتھ بانٹ رہا ہوں۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میں روز مرہ اچھی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔
سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ’ہمارے اسکول کے پہلے دس گریجویٹس یہ جان کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں کہ وہ تمام چیلنجز کا سامنا باآسانی کرسکتے ہیں