جی ایف ایس بلڈرز کی جانب سے جے ڈی سی اولڈ ایج ہوم کے لیے زمین عطیہ

کراچی (پ ر) جی ایف ایس بلڈرز کی کی جانب سے جے ڈی فاونڈیشن کو اولڈ ایج قائم کرنے کے لیے نارتھ ٹاون ریزیڈینسی میں زمین فراہم کر دی گئی۔ اولڈ ایج ہوم کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے کہا کہ خدمت انسانیت کے لیے جے ڈی سی کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں۔جی ایف ایس بلڈرز کے عرفان واحد نے کہا کہ ظفر عباس اور ان کی ٹیم نے انسانیت کے لیے وہ کام کیے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر چئیرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن اور جنرل سیکرٹری ظفر عباس بھی موجود تھے۔ ظفر عباس نے جے ایف ایس بلڈرز کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ مخیر حضرات سے درخواست کی کہ وہ اس اولڈ ایج ہوم کی تعمیر کے لیے جے ڈی سی کا ساتھ دیں۔