باکسر عامر خان کی کار موٹروے پر حادثے کا شکار

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کار موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

باکسر عامر خان فیملی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث کار حادثے کا شکار ہوئی۔

موسم کی خرابی کے سبب درست دکھائی نہ دینے کے باعث عامر خان کی کار سائیڈ بیرئیر سے ٹکرا گئی۔

باکسر عامر خان کا کار حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ والدین اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے ہم سب خیریت سے ہیں

————https://jang.com.pk/news/845040———-