نواز شریف کے بچے سیر – تو شہباز شریف کے بچے سوا سیر

جب نواز شریف وزیراعظم سے اور پاناما لیکس کا اسکینڈل اٹھا لوگ اس بات پر حیران بھی تھے اور پریشان بھی کہ کیا ساری دولت صرف نواز شریف کے بچوں نے بنائی ہے اور شہباز شریف کے بچوں نے کچھ نہیں کیا، یہ کیسے ہوا کہ شریف خاندان میں ایک بھائی کے بچے تو ارب پتی بن گئے اور دوسرے بھائی کے بچوں کے نام پر خوش بھی نہیں نکلا۔ اگر پوتوں کو ساری جائیداد دادا نے دی تھی تو صرف ایک بچے کی اولاد کو دادا نے کیوں نوازا۔ دوسرے بچوں کی اولاد کو دادا نے اپنی دولت میں حصہ کیوں نہیں دیا۔ کیا دادا محمد شریف صرف حسن اور حسین سے پیار کرتے تھے کیا انہیں صرف مریم زیادہ عزیز تھی یا باقی بچے ان سے اتنا قریب نہیں تھے جتنا حسن حسین اور مریم۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال تو تھے لیکن عدالت نیب جے آئی ٹی ان سب میں شیخ حسن حسین اور مریم کا نام ہی بچتا رہا اور غیر ملکی جائیدادیں اور باہر پڑا ہوا پیسہ انہی کے نام کہا جاتا رہا۔ اب اچانک دنیا کے سامنے یہ خبریں آئی ہیں کہ شہباز شریف کے بچوں کے بارے میں بھی نیب متحرک ہو گئی ہے کیونکہ نیب کو کچھ ایسی دستاویزات اور ریکارڈ ملا ہے جن کے تحت شہباز شریف کے بچوں اور گھر کی خواتین سے بھی پوچھ کر ضروری ہو گئی ہے پیسے شہباز شریف اور ان کے بچوں کے اکاؤنٹس میں بھی پائے گئے ہیں یا باہر گئے ہیں اس لئے اہل خانہ کو بھی سوالات بھیجے گئے ہیں شہباز شریف کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز سے لے کر ان کی تیسری اہلیہ تہمینہ درانی تک۔ زقوم کیا لینا دینا. بینک ٹرانزیکشنز۔جائیدادوں کی خریداری۔ بیرون ملک شاپنگ۔ اب بہت سی باتیں کھل رہی ہیں اور بہت سے سوالات پوچھ رہے ہیں اب حمزہ اور سلمان کا نام بھی آ گیا ہے اور ان کی بہنوں کا بھی۔سلمان نے ڈرو دینے بھی شروع کر دیے ہیں جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ سوال گندم جواب چنا۔ نواز شریف کے بارے میں بھی کہا جاتا تھا کہ ان کے بچوں نے مختلف ٹی وی انٹرویوز دے کر ان کے لیے مشکلات پیدا کی تھی آپ شہباز شریف کی اولاد بھی انٹرویوز دینے لگی ہے۔ سیاسی حلقوں میں بحث ہو رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں شہباز شریف کے خلاف حکومت کا دباؤ بڑھ رہا ہے تا کہ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر حکومت پر دباؤ بڑھانے سے باز رہیں۔ یہ باتیں عام ہو رہی تھی کہ اب پنجاب حکومت کے خلاف شہباز شریف اور حمزہ شریف دباؤ بڑھانے والے ہیں اس سے پہلے کہ پنجاب حکومت کے خلاف اور قومی اسمبلی میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کچھ جوہر دکھاتے ان کے اپنے خاندان کے خلاف دباؤ بڑھ گیا ہے جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ نون کے اندر فاروڈ بلاک بننے بنانے کی باتیں بیان ہو رہی ہیں۔ آنے والے دن شہباز شریف کے خاندان اور ان کی اولاد اور خواتین کے لئے مشکل ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں