لاہور چڑیا گھر کے لیے 4 وائٹ ٹائیگرز6 بنگالی ٹائیگرز اور 8 افریقی شیر اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے

آئندہ ہفتے سے لاہور چڑیا گھر کی سیر کرنے والوں کا لطف مزید دوبالا ہو جائے گا اوکے لاہور چڑیا گھر کے لیے مزید ٹائیگرز پہنچنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کو تحفے میں چار سفید ٹائیگرز اور چھ بنگالی ٹائیگرز اور آٹھ افریقی شیر دیے ہیں جن کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ تحفے کے طور پر موصول ہونے والی ان جنگلی حیات کو لاہور کے چڑیا گھر میں رکھا جائے گا شیر آئندہ ہفتے خصوصی طیارے کی پرواز سے لاہور پہنچیں گے جنگلی جانوروں کی ویکسینیشن کے بعد انہیں لاہور کے چڑیا گھر میں منتقل کر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ تحفے کے طور پر حاصل ہونے والی نایاب جنگلی حیات سے پاکستان میں شیر کی اس نسل کو بریڈ کروانے میں بھی مدد ملے گی ۔ لاہور کے چڑیا گھر پاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں جنگلی جانور رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی چڑیا گھر موجود ہیں کراچی کا گاندھی گارڈن چڑیا گھر بھی قدیم ہے چڑیا گھر میں  آنے والے شہریوں ،  بچوں اور طلبہ کو بہت سی معلومات ملتی ہیں اور جنگلی حیات کو قریب سے دیکھتے ہیں اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں