مجھے سندھ حکومت خاص طور پر وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔-ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر خاں نے ڈنڈا اٹھالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہیںادا اور 450ایکڑ سرکاری زمین لینڈ گریبر اور قبضہ مافیا سے آزاد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر خاں نے ڈنڈا اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق5اگست 2020ء کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی حیثیت سے چارج لینے والے عبدالناصر خاں نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی رکی ہوئی پنشن چند ماہ میں ہی ادا کروادیں، جس کی وجہ سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔ واضح رہے عبدالناصر خاں کا شمار ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے، اس سے پہلے عبدالناصر خاں MDA کے بانی امیرزادہ کوہاٹی کے ساتھ ڈائریکٹر لینڈ ڈائریکٹر ہائوسنگ پروجیکٹ اور ڈائریکٹر فنانس کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ عبدالناصر خاں ایک تجربہ کار افسر ہیں، خصوصی ملاقات میں ناصر خاں نے بتایا کہ جب میں نے چارج سنبھالا تو میں نے سوچا سب سے پہلے ملازمین کے مسائل حل کرنے چاہئیں اور الحمدللہ اس میں کامیاب ہوا، اپنے سابقہ تجربہ کی بنیاد پر سب سے پہلے ملازمین کی تنخواہیں ادا کیں، پنشن یافتہ ملازمین کی پنشن جاری کی، اس کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی اوراللہ کے فضل سے اس میں کامیابی ملی۔ ابھی تک 450 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کراچکے ہیں اور بہت جلد باقی زمین میں قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے۔ ناصر خاں کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب ادارے میں کرپٹ افسران کا کردار ختم ہونا چاہیے، یہ ادارہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے نا کہ چند کالی بھیڑوں کے لیے، ہم بہت جلد ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تمام پروجیکٹ ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے والے ہیں، عبدالناصر خان کا کہنا تھا کہ میرا عزم ہے ان شاء اللہ MDAکرپشن سے ایک مثالی ادارہ بنے۔جلد ہی اسے منافع بخش ادارے کی فہرست میں شامل کریں گے۔ مجھے سندھ حکومت خاص طور پر وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے
————https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2020-11-14/page-2/detail-30——–