وہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ایم این اے کےبھانجے ہیں اور کے ایم سی میں بھی اچھی پوسٹوں کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے رہے ہیں۔


محکمہ بلدیات حکومت سندھ نے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کے ایم سی عمران صدیقی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے جمعے کو جاری ایک نوٹیفیکشن میں پہلے سے جاری انکوائری میں انہیں سروس،تعیناتی اور ترقی کے مکمل ریکارڈ اوراصل سروس بک کے ساتھ فوری لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کونسل ایمپلائی گریڈ 18 کے عمران صدیقی کو ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے 6 نومبر کو ڈائریکٹر لینڈ اور اورڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹرچارجڈ پارکنگ تعینات کیا تھا لیکن محکمہ بلدیات نے انہیں اب ہٹا دیا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ایم این اے کےبھانجے ہیں اور کے ایم سی میں بھی اچھی پوسٹوں کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے رہے ہیں۔