نیوز ون میں ایک اور ملازم کو دل کا دورہ، فلور پر گر پڑا

نیوز ون میں ایک اور ملازم کو دل کا دورہ، فلور پر گر پڑا
فوری اسپتال لے جایا گیا ڈاکٹرز نے وجہ ذہنی دباؤ قرار دیدیا
کے یو جے کا صورتحال پر افسوس اور تشویش کا اظہار
چند روز قبل بھی نیوز ون میں ایک ملازم کو فالج کا اٹیک ہوچکا ہے، کے یو جے


نیوز ون ٹی وی میں ہفتے کو ایک اور ملازم کو دل کی تکلیف ہوئی اور وہ فلور پر گر پڑا اسے قومی ادارہ امراض قلب لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے وجہ ذہنی دباؤ قرار دیا گذشتہ سال بھی ماہ نومبر میں ہی نیوز ون کے رپورٹر ایس ایم عرفان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اس وقت بھی ادارے میں 6 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تھیں اور آج بھی یہی صورتحال ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے نیوز ون اور وصیب ٹی وی کی صورتحال پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون اور وصیب ٹی وی کے مالکان طاہر اے خان اور سیما طاہر نے ادارے کو بیگار کیمپ میں تبدیل کر رکھا ہے ادارے میں مختلف ملازمین کو چھ سے آٹھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں چند دن قبل بھی ادارے کے ایک ملازم کو شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے فالج کا اٹیک ہوا ہے جبکہ ٹھیک ایک سال قبل نومبر 2019 میں بھی نیوز ون کے سینئر رپورٹر ایس ایم عرفان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اس وقت بھی ادارے میں 6 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تھیں بیان میں کہا گیا کہ میڈیا مالکان کی جانب سے لیبر قوانین کی بھی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں تمام ملازمین کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ نہیں کرایا جاتا جبکہ کم سے کم تنخواہ کے قانون پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس نیوز ون اور وصیب ٹی وی سمیت تمام میڈیا ہاؤسز میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی
جاری کردہ


فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس