اپوزیشن کو این آر او دینے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود

وزیراعظم عمران خان دعویٰ کر رہے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا، مگر زمینی حقائق یہ ہیں کہ مشن این آر او مکمل ہو چکا ہے، سینیئر صحافی نے اہم انکشاف کردیا

سینیئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او دینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری کرسی چلی جائے مگر ان کو این آر او نہیں دوں گا، اور اکثر وہ یہ دعویٰ کرتے رہتے ہیں ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایک طرف تو عمران خان کہتے ہیں کہ میں این آر او نہیں دوں گا، جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ این آر او دینے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اپوزیشن کے متعدد لوگ باہر آ چکے ہیں، میاں نواز شریف ملک سے باہر جا چکے ہیں ، اپوزیشن کو مکمل این آر او مل چکا ہے ۔
وزیراعظم نے اپنے انٹرویو میں جتنی باتیں کی ہیں، ان کو اگر دیکھا جائے تو سب باتیں درست ہیں ۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عدالت کے اندر آپ کیس تب تک نہیں لے جا سکتے جب تک آپ کے پاس وہ ثبوت نہ ہوں جن کو عدالت مانتی ہے۔ کیونکہ ایجنسیز کی رپورٹ پر آپ عدالت نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو نام لے لے کر پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی چیف کو نشانہ بنا رہا ہے، کیا یہ ہندوستان کی زبان نہیں بول رہا؟ کیا ہندوستان ہمارا خیر خواہ ہے؟ کیا ہمیں نظر نہیں آ رہا کہ پوری دنیا میں سازش ہے کہ کوئی مسلمان طاقتور ملک چل نہ سکے۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-11-13/news-2651261.html

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پر ہونے والے کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ختم کردو تاکہ ان کےکیس ختم ہوجائیں، ملک میں اقتدار میں آؤ اور پیسہ بناؤ کا سسٹم بن گیا تھا،یہ چاہتے ہیں کہ پیسہ بنائیں اور کوئی پکڑے بھی نہیں، سارے کیس ان دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے ہیں ہم نے نہیں،آصف زرداری کو نواز شریف نے جیل میں ڈالا، ہمارے دور میں صرف شہباز شریف پرکیس بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے میری حکومت بھی چلی جائے پیسے واپس ملنے تک انہیں نہیں چھوڑیں گے