شاہ رخ خان نے اکشے کمار کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلمسٹار اکشے کمار کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے اگر وہ دونوں ایک پراجیکٹ میں کام کریں گے تو کبھی بھی سیٹ پر ایک ساتھ نہیں مل سکیں گے۔

جب دو بڑے اداکار ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو اُن کے چاہنے والے بہت خوش ہوتے ہیں۔ بالی وڈ خانز سے ہمیشہ پوچھا جاتا ہے کہ جب شائقین شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کی توقع کرسکتے ہیں تو اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کام کرتا کیوں نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کُھل کر بات کی، بالی وڈ کنگ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اکشے کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’نہیں کیونکہ اکشے کمار صبح سویرے بہت جلدی اُٹھ جاتے ہیں
شاہ رخ خان نے کہا کہ ’جس وقت آکشے جاگتا ہے تو اُس وقت میں سونے کے لیے جاتا ہوں اور وہ بہت جلدی اپنے دن کی شروعات کرتا ہے۔‘

بالی وڈ کنگ نے کہا کہ ’جب میں کام شروع کرتا ہوں تو اُس وقت تو اکشے کمار اپنا پیک اپ کرکے گھر کے لیے روانہ ہو رہا ہوتا ہے
اُن کا کہنا تھا کہ’میں ایسا شخص ہوں جو رات کے وقت کام کرتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میری طرح رات کو شوٹنگ کے شوق نہیں رکھتے ہیں۔‘

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آئے گا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم کبھی ایک ساتھ سیٹ پر نہیں مل پائیں گے کیونکہ جس وقت میں سیٹ پر آؤں گا تو وہ اپنے گھر جارہا ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اکشے کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا لیکن ہمارے اوقات بہت مختلف ہیں