وزیراعظم آج بلوچستان میں سی پیک کی نئی شاہراہ کا افتتاح اور ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے علاقے تربت پہنچیں گے، وفاقی وزرا اسدعمر ، شبلی فراز، مرادسعید، غلام سرور سمیت ثانیہ نشتر،قاسم سوری ،عامر محمود کیانی بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان میں سی پیک کی نئی شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم دورے کے موقع پر تربت میں اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں بلوچستان کے جنوبی علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکیج متوقع ہے ، وفاقی وصوبائی حکومت کے تعاون سے پیکیج کا حجم ڈیڑھ سو ارب ہوگا۔

عثمان بزدارکی جانب سے تربت میں جدیداسپتال کےمنصوبےکااعلان کیا گیا ہے ، وزیراعظم کے دورے کے دوران اسپتال کا سنگ بنیاد رکھے جانے کا بھی امکان ہے۔

عمران خان جنوبی اضلاع کےعمائدین سمیت ارکان صوبائی اسمبلی اورپارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے، ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کو صوبے میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا، وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج تیار کیا ہے۔

courtesy ary news