زینا علی نیوزی لینڈ کی پہلی باحجاب پولیس افسر بن گئیں

نیوزی لینڈ میں زینا علی پولیس فورس کی پہلی باحجاب افسر قرار دے دی گئیں۔ 2019ء میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کے بعد زینا علی نے وہاں مقیم مسلمانوں کی مدد کے لئے پولیس فورس میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ زینا فجی میں پیدا ہوئیں۔ بچپن میں اہلخانہ کیساتھ نیوزی لینڈ آ گئیں۔ زینا نے کہا مسلمانوں خاص طور پر خواتین کی نمائندگی کرنے اور حجاب پہننے پر فخر ہے