عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت صرف ٹوئیٹر پر موجود ہے مگر عملی میدان سے غائب ہے ملک بھر میں بدترین مہنگائی کا سیلاب حکومت کو بہا لے جائیگا گلگت بلتستان کے انتخابات میں تیر کے نشان کی جیت ہوگی حکمران چین کی بانسری بجانا بند کریں اور عوام کے مسائل پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کی سب سے بڑی پریشانی مہنگائی ہے۔ عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے ۔ ترجمان سندھ حکومت نے پچھلے دو سال میں اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے مقابلہ میں دو ہزار بیس میں مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کو جکڑا ہوا ہے۔ حکومت ٹوئیٹر پر تو موجود ہے مگر عملی میدان میں کچھ نہیں۔ پچھلے 35 روز میں مرغی کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں اٹھارہ فیصد ،آلو کی قیمت میں آٹھ فیصد اضافہ ، پیاز اور ٹماٹر کی قیمت بھی خرید سے باہر ہے۔ماچس کے نرخ میں بھی سات فیصد اضافہ ہوا ہے- ایل پی جی ساڑھے گیارہ کلو کے سلینڈر کی قیمت میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو کو گلگت ، بلتستان کے لوگوں نے بہتر ریسپانس دیا ہے۔ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء بھی وہاں گئے مگر ان کو عوامی پذیرائی نہیں ملی۔ نظر آرہا ہے پندرہ نومبر کو تیر کی جیت ہوگی۔ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کاحل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے معاملہ کو پیپلز پارٹی نے اجاگرکیا اور بلاول بھٹو نے آوازبلندکی۔ ہم سندھ حکومت میں ہوتے ہوئے دوسرے صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ہربنوے روزبمیں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ضروری ہے۔ ونڈ فور لیوی وفاقی حکومت لگاتی ہے
دو ہزار بارہ سے وفاق وصول کررہا ہے جس میں صوبوں کا حصہ پچاس فیصد ملنا چاہیے۔ سی سی آئی نے فیصلہ کیا پچاس فیصد حصہ صوبوں کوملے گا۔ سب سے زیادہ حصہ خیبرپختونخواہ کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا میں انیس میمبران ہیں جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ اوگرا میں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے۔ سندھ ستر فیصد گیس پیدا کرتا ہے مگر سندھ کا نمائندہ اوگرا میں نہیں ہے۔ ارسا کی طرف سے پانی کی تقسیم پراعتراضات اٹھائے گئے کہ سندھ کوباس کے حصے کاپانی نہیں مل رہا ہے۔ کل امید تھی کہ حصہ دیا جائے پر کل پانی کی رپورٹ پر بھی ایک اور کمیٹی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ پچھلی کمیٹی کے ممبر تھے انہوں نے سندھ کا کیس اٹارنی جنرل کے سامنے بھرپور انداز میں رکھا۔ سی سی آئی میں کراچی سے منتخب وزیراعظم اور بدین کی فہمیدہ مرزا بھی موجود تھی ان سے پوچھاجائے انہوں نے کس کا مقدمہ لڑا؟سندھ کامقدمہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لڑا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمور میں شرمناک واقعہ ہوا ہے اور پولیس نے ملوث افراد کو گرفتار لیا گیا ہے۔
ان ملزمان کو مثالی سزا دینے کی ضرورت ہے۔ کیماڑی ضلع کے حوالہ سے جو کاروائی کی گئی وہ قانونی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کیماڑی کی عوام خوش ہے