تھانہ پیر آباد تھانے کے علاقے قصبہ کالونی کے دو سرکاری اسکولوں کا تمام سامان چوری ہوگیا

تھانہ پیر آباد تھانے کے علاقے قصبہ کالونی کے دو سرکاری اسکولوں کا تمام سامان چوری ہوگیا ۔
ہیڈ ماسٹرز کی جانب سے تھانے پر درخواست جمع کرادی گٸی۔

تفصیلات کے مطابق ساٸیٹ ٹاٶن یوسی 8 نمبر اے ون ایریا قصبہ کالونی کیمپس اسکول سے گورنمنٹ گرلز پراٸمری اسکول ون اور ٹو 9 نومبر بروز پیر کے دن شفٹ ہوکر قصبہ کالونی بلاک f کے ایریا جعفری امام بارگاہ کے پیچھے والی ساٸیڈ میں اسکول کی خالی بلڈنگ میں دونوں اسکولز کا تمام سامان شفٹ کر کے اسکول کو تالے لگاٸے گٸے اوردوسرے دن 10 نومبر کو روزانہ کی طرح اسکول باقاعدہ لگایا گیا اور ٹاٸیم ختم ہونے پر تالے لگادیے تھے اسکول کو کھولا تو دیکھا کہ اسکول کی گرل اور تالہ توڑ کر پانی کی موٹر عدد الماری اسکول کورسز کاپیاں کتابیں کرسیاں اور تمام سرکاری رجسٹرز چوری کر لیے گے
اسکول کی ہیڈ مسٹرز میڈم لالہ رخ اور میڈم سیمہ پروین نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی