سہیل انور سیال کے شریک ملزم جمیل سومرو کی عدم حاضری پر عدالت برہم

پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سہیل انور سیال ودیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت

سہیل انور سیال کے شریک ملزم جمیل سومرو کی عدم حاضری پر عدالت برہم

انتخابی مہم کے سلسلے میں جمیل سومرو گلگت بلتستان میں موجود ہیں، مکیش کالرڑا ایڈووکیٹ

کئی لوگوں عدالت میں پیش ہونا ہی نہیں چاہتے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو

جمیل سومرو گلگت بلتستان میں انجوائے کررہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت

جمیل سومرو نے واپسی کا ٹکٹ بک کرالیا تھا تاہم فلیٹ منسوخ ہوگئی تھی، وکیل

جمیل سومرو کا ٹکٹ کہاں ہے؟ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو

جمیل سومرو کا ٹکٹ اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کردیا جائے گا، وکیل درخواست گزار

حاضری سے آج استثنیٰ لینا اور ٹکٹ اگلی سماعت پر پیش کیا جائے گا؟ عدالت

عدالت نے جمیل سومرو کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کرلی، نیب پراسیکیوٹر

مزید کارروائی کے لیے معاملہ نیب ہیڈ کوارٹرز ارسال کردیا ہے، نیب پراسیکیوٹر

عدالت نے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت پر میں بھی 24 دسمبر تک توسیع کردی

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

نیب سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے