ڈی جی رینجرز سندھ کی سی پی او آمد ، آئی جی سندھ سے ملاقات

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے خصوصی ملاقات کی۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انکی آمد پر آئی جی سندھ سے خوش آمدیدم استقبال کیا۔ ڈی رینجرز سندھ نے دوران ملاقات شہدائے پولیس سندھ کی ناقابل فراموش قربانیوں کو خراج عقیدت/سلام جبکہ زخمی پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا شماردنیا کے بڑے شہروں میں کیا جاتا ہے اور یہاں آبادی،مختلف کمیونیٹیز/برادریوں اور جغرافیائی لحاظ سے پولیسنگ ایک مشکل ٹاسک ہے تاہم رینجرز اور پولیس کے مشترکہ اقدامات اور کاروائیوں کی بدولت دہشت گردی،منظم جرائم اور دیگر مختلف نوعیت کے جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں ملی ہیں اور یہی وجہ ہیکہ آج کا کراچی پرامن اور کاروباری سرگرمیوں پر مشتمل ایک اہم شہر ہے۔اس سے قبل کراچی کا شمار جرائم کے لحاظ سے دنیا کے پچاس بدترین شہروں میں کیا جاتا تھا۔لیکن آج کراچی کا شمار دنیا کے پچاس بدترین شہروں میں نہیں کیا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ آج اگر امن وامان کی صورتحال بہتر اور مؤثر کنٹرول میں ہے تو اسکا سہرا مشترکہ محنت لگن اور جانفشانی کو جاتا ہے۔ انہوں نے سندھ پولیس افسران سے ہونیوالی بات چیت میں کہا کہ انسان میں موجود مثبت بنیادی صفات/خوبیاں اسے ناصرف بتدریج پروان چڑھاتی ہیں بلکہ اسکی زندگی کے روزمرہ امور ومعاملات کو بھی متوازن رکھتی ہیں۔انہوں نے سندھ پولیس کے امن وامان کی بحالی،کنٹرول اور عوام کی جان ومال کی سلامتی کو یقینی جیسے اقدامات پر شاباش دی۔ آئی جی سندھ نے ڈی جی رینجرز کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سی پی او کے جملہ سینئر افسران و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں