پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پرسردار عبدالرحیم کا شدید غم وغصہ کا اظہار

یونیورسٹی روڈ پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے. پولیس کی مجرمانہ غفلت سے روزانہ کی بنیاد پر اس قسم کی واقعات ہو رہے ہیں. سفاک پولیس اہلکاروں کی غفلت نے والدین سے انکا معصوم جگر گوشہ چھین لیا، ہر اولاد والے کا دل اس واقعے پر خون کے آنسو رو رہا ہے، واقعے میں ملوث پولیس ہلکاروں کو کیفر کردار تک لازمی پہنچایا جائے تاکہ اس قسم کے واقعات آئندہ پیش نہ آسکیں. والدین اور دیگر ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے تحت سزا دی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں