گورنرسندھ سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پرآئی جی سندھ پولیس نے گورنرسندھ کو یونیورسٹی روڈ پر پیش آنے والے مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈیڑھ برس کے احسن شیخ کی ہلاکت سے متعلق طلب کردہ تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔ گورنر سندھ نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس کی خصوصی تربیت کا اہتمام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے دوران پولیس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید واقعات مستقبل میں برداشت نہیں کر سکتے۔ آئی جی سندھ نے گورنرسندھ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں