کراچی کے ایک خاندان نے لاکھوں ڈالر امریکہ منتقل کردیے ۔ مقدمہ درج

کراچی کی ایک مقامی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ کراچی کی ایک خاندان نے لاکھوں ڈالر امریکہ منتقل کئے اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے اس خاندان کے افراد میں پرویز علی ان کی بیٹیاں سارا انعم علی اور بیٹا جبران شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے منی لانڈرنگ کے لیے 2016 میں 11 بینک اکاؤنٹس کھولے اور اب تک چار لاکھ 94 ہزار پانچ سو ڈالر امریکہ منتقل کرچکے ہیں۔ اسی دوران عدالت نے دیگر 20 اکاؤنٹس کو عبوری طور پر منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے جن کے بارے میں ایف بی آر نے درخواست دی تھی کہ خدشہ ہے کہ ان اکاؤنٹ سے رقم بیرون ملک جا سکتی ہے لہذا ان اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں