کوہلی نے چھٹیاں کیوں لیں؟

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتان ویرات کوہلی کی چھٹیوں کی درخواست قبول کرلی۔ جس کے بعد وہ بھارت میں اپنے بچے کی پیدائش پر اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ موجود ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنی خواہش سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے ان کی درخواست کو قبول کرلیا۔ دورہ آسٹریلیا میں وہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد بھارت واپس آجائیں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں ویرات کوہلی نے اپنے بھارت واپسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنے ہونے والے بچے سے متعلق سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا تھا جس کی پیدائش جنوری 2021 میں متوقع ہے۔