روہت شرما کو بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روہت شرما کو بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد واپس بھارت آجائیں گے کیونکہ ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا کے ہاں جنوری میں ولادت متوقع ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنی خواہش سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے ان کی درخواست کو قبول کرلیا
واضح رہےکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 17 دسمبر سے شروع ہوگی