بچی نشوا کو بہترین علاج فراہم کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لیاقت نیشنل اسپتال میں بچی نشوا کو دیکھنے پہنچ گئے. وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب بھی ہیں. وزیراعلیٰ سندھ نے بچی کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں سے معلومات لی. بچی کو غلط انجیکشن لگانے کے باعث انکی حالت خراب ہوگئی تھی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ نے بچی کے والد سے تفصیلی بات کی. بچی کو بہترین علاج فراہم کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

اپنا تبصرہ بھیجیں