پولیس نے مریم اور کیپٹن صفدر کیخلاف مزار قائد کی بیحرمتی کا کیس جھوٹا قرار دیدیا

پولیس نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔سٹی کورٹ میں مزار قائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں۔پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کروادیا اور مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کردیے۔

————https://jang.com.pk/news/842778?_ga=2.112840135.236191581.1604988934-931322049.1604988934———-