جاپان سندھ میں ماہی گیری میں سرمایہ کاری کرنے پر تیار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپانی سفیر کونینورو مٹسودا کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات. سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زون قائم کرے گی تو جاپان بھی صنعت قائم کرے گا، جاپانی سفیر. ملاقات میں تجارت، ثقافت، تعلیم و دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق. وزیراعلیٰ سندھ کی جاپان کو زرعی اور فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش. ملاقات میں جاپانی کمپنیز اور محکمہ انویسٹمنٹ کے اجلاس بلانے کا فیصلہ. جاپان اور سندھ حکومت کے مابین فشنگ انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق
سندھ حکومت جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور سپورٹ دے گی، جاپانی سفیر کی سندھ میں بہترین امن و امان قائم کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد. سندھ کے پاس دو بندرگاہ اور وسیع سڑکوں کے جال کا ایڈوانٹچ ہے، سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کرنے سے اچھے نتائج ملیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں